• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پروانہ اسپورٹس، ینگ بوائزملیر، حیدری یونائیٹڈ،سندھ مسلم،صبرہ بلوچ نے آل کراچی عبدالستار ایدھی فٹبال ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ ہنٹر اسپورٹس فٹبال کلب ملیر کے زیراہتمام ملیر یونی ورسٹی سائنس آف ٹیکنالوجی کے تعاون سے ہنٹراسپورٹس گرائونڈ میں جاری ٹورنامنٹ میں پروانہ اسپورٹس نے نیشنل اسپورٹنگ کو پنالٹی ککس میں 5-3 سے،ینگ بوائز ملیر نے اظہر اسپورٹس کو پنالٹی ککس میں 3-2 سے،حیدری یونائیٹڈ نے بلوچ بہار ملیر کو 2-0 سے،سندھ مسلم نے کورنگی نیشنل کو 3-0 سےاور صبرہ بلوچ نے ملیر محمڈن کو پنالٹی ککس میں 4-3سے شکست دی۔
تازہ ترین