• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیچ گیمز کا رنگا رنگ تقریب میں افتتاح،دستوں کا مارچ پاسٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں کھیلوں کے سلسلے کو مسلسل آگے بڑھایا جا رہا رہے، سندھ گیمز عید کے بعد جولائی میں کرانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور منتظمین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے نیشنل بیچ گیمز اسی سال دوبارہ منعقد کئے جائیں گے۔ گیمز کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے کھیلوں کی افتتاحی رنگا رنگ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو، سیکرٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا، شہزاد پرویز بھٹی، غلام محمد خان، رزاق ربانی اور دیگر موجود تھے۔ گیمز میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں نے مارچ پارسٹ کیا۔ گیمز کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ قبل ازیں خیبر پختونخواہ، پنجاب، بلوچستان، گلگت، حیدر آباد، سکھر، بے نظیر آباد، میرپور خاص اور لاڑکانہ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں۔
تازہ ترین