• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹرنز ہاکی، اے او کلینک کی فتح محمد علی خان کی ہیٹ ٹرک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اے او کلینک ہاکی کلب نے اولمپئن منورالزمان ویٹرن ہاکی کے سیمی فائنل میں افتخار سید کو شکست دے دی۔ سیمی فائنل میں اے او کلینک ہاکی کلب نے 1-5سے فتح حاصل کی۔ فائنل میں پاک ویٹرنز ہاکی کلب کا مقابلہ اے او کلینک ہاکی کلب سے 20 مئی کو کھیلا جائے گا۔ میچ میں انٹرنیشنل رائٹ ان محمد علی خان نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، ایک ایک گول اولمپئن احمد عالم اور انیس نے کیا۔
تازہ ترین