• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بیچ پیس مشن 100کلومیٹر سائیکل ریس سرفراز منگی نے جیت لی۔ سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد علی نے پاکستانی پرچم لہرا کر سائیکل ریس کا آغاز کیا۔ ریس میں 70سائیکلسٹوں نے شرکت کی۔ پاکستان اسٹیل کے سرفراز منگی نے 2 گھنٹے 58منٹ میں فاصلہ طے کرکے لیاری کراچی کے شاہ زیب بلوچ نے دوسری اور ابراہیم حیدری کراچی کے عمران دشت بلوچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائیکل ریس میکڈونلڈ چورنگی کلفٹن سی ویو سے روانہ ہوکر مائی کلاچی بائی پاس، ٹاور، گلبائی،  ہاکس بے ، نیلم پوائنٹ، سنہرہ پوائنٹ ، منوڑہ ،مولوی تمیز الدین خان روڈ سے ہوتی ہوئی کلفٹن دو دریا پر ختم ہوئی۔
تازہ ترین