• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، ایک تا 16 گریڈ اسامیوں پر براہ راست بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی ( سید محمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے گریڈ ایک تا 16گریڈ اسامیوں پر براہ راست بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ آئندہ گریڈ ایک تا 16گریڈ کی تمام بھرتیوں کے لیےاشتہار دیا جائے گا۔ اس بات کی باقاعدہ منظوری کے لئے جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر نبیل زبیری نے سینڈیکٹ کا اجلاس بدھ 24مئی کو طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ خود مختار ہونے کے ناطے جامعہ کراچی سمیت سندھ کی دیگر جامعات میں گریڈ ایک تا 16 گرید تک کی اسامیاں وائس چانسلرز کی مرضی سے براہ راست پر کی جاتی تھیں اور ڈاکٹر قیصر کے دور سے قبل تو 17اور 18گریڈ تک میرٹ کے خلاف براہ راست درجنوں سیاسی اور سفارشی بھرتیاں بھی کی گئیں جس کی وجہ سے نیب اور ایف آئی اے نے جامعہ کراچی کا رخ بھی کیا ۔ سینڈیکٹ کے اجلاس میں اہم ترین مسئلے لیو انکیشمنٹ دینے کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ جامعہ کراچی نے اجلاس کے  ایجنڈے میں خود یہ بات درج کی ہے کہ حکومتی ادارے لیو انکیشمنٹ کی اجازت نہیں دیتے جبکہ گورنر ہائوس میں گزشتہ ہفتے ہونے والے وائس چانسلرز کے اجلاس میں جامعہ کراچی کے اساتذہ اور لیو انکیشمنٹ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا چنانچہ جامعہ کراچی کی موجودہ انتظامیہ لیو انکیشمنٹ اب ختم کرنا چاہتی ہے۔ اجلاس میں گریڈ ایک تا 20ایسے ملازمین جو دفتری اوقات کے بعد اپنے فرائض انجام دیتے ہیں یا لازمی سروس میں آتے ہیں ان کو اوور ٹائم دینے پر غور کیا جائے گا۔
تازہ ترین