• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے کیمپ

جامشورو(نامہ نگار) جامعہ سندھ جامشورو میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والے ٹیم پیر 22مئی کو کیمپ لگائے گی۔ اس دوران جامعہ کے عملے کے لائسنس چیک کیے جائیں گے اور ختم شدہ میعاد کے حامل لائسنس ہولڈرز کو نئے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں جامعہ سندھ کے ترجمان نادر علی مغیری کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جن اساتذہ، افسران، ملازمین بالخصوص ڈرائیور حضرات کے پاس لائسنس نہیں ہیں، وہ سینٹرل لائبریری کے عقب میں واقع سیل پہنچ کر اپنے لائسنس بنوا سکتے ہیں اور جن ملازمین کے پاس جعلی لائسنس ہیں انہیں نئے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی جانب سے ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کراچی سے ڈرائیونگ لائسنس کا عملہ کیمپ لگائے گا تاکہ جامعہ کے ملازمین کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کر کے انہیں نئے لائسنس جاری کیے جا سکیں۔
تازہ ترین