• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد،بلڈپریشر سے آگاہی کیلئے جمس اسپتال سے ریلی نکالی گئی

جیکب آباد(نامہ نگار)ہائی بلڈپریشر کے سلسلے میں عوام میں شعوربیدار کرنے کے لیے پاکستان اسلامک ایسوسی ایشن پیماکی جانب سے ایک ریلی جمس اسپتال سے ڈاکٹر عبدالرشید وہاب میمن ،ڈاکٹر نصراللہ سومرو، ڈاکٹر محمد ہاشم قریشی ،ڈاکٹر عبدالرشید میمن، اعجاز سومرو، اشفاق شیخ کی قیادت میں نکالی گئی جس میں ڈائریکٹر جمس محمد علی لغاری سمیت ڈاکٹرزاور میڈیکل ریپ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں عالمی سطح پر ہائی بلڈپریشر کا دن اس لیے منایا جاتاہے تاکہ اس مرض سے بچاؤکے لیے لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔
تازہ ترین