• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان میں ریاستی اداروں کی طرح پولیس کا نظام بھی ہمیشہ تنقید، الزامات، بدعنوانی اور سیاسی مداخلت کی زد میں رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام اور پولیس کے مابین اعتماد کی فضا بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ یکے بعد دیگرے حکومتیں قانون پر اثر انداز ہوئیں اور ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال کرتی رہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پولیس کبھی بھی اپنے حقیقی فرائض انجام نہ دے پائی۔ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح قانون کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے تھے ، ایک ایسا نظام جہاں انتظامیہ مکمل طور پر غیر جانبدار ہو مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ وہ تمام قومیں جنہوں نے اچھے نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ قانون کی بالا دستی قائم کی وہاں حقیقی جمہوریت اور انصاف کا قیام عمل میں آیا اور انسانی حقوق کو تحفظ حاصل ہوا۔ پاکستان کو ایک مستحکم اور جمہوری مستقبل کی ضرورت ہے جس کے لئے پولیس سمیت ریاستی اداروں کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا اور عوام سے جڑے تمام مسائل کو حل کرنا ہو گا۔
(فہیم چنگوائی)
(fahimchangwani1296@gmail.com)

.
تازہ ترین