• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کسی بھی ملک کو چلانے میں سرکاری ادارے نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اور ان اداروں کو چلانے کے لئے ایماندار لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر ان اداروں میں ایماندار لوگ موجود نہ ہوں تو پورا نظام زبوں حالی کا شکار ہو جاتا ہے۔ ہمارے بیشتر سرکاری اداروں میں کرپشن کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ سرکاری اداروں میں سفارش کی بنا پر نوکریاں دی جاتی ہیں جبکہ اصل حق داروں کو نوکریوں سے محروم رکھا جاتا ہے اس طرح نااہل افسران اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے تھے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب اپنے ضمیر کو بیدار کر کے اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انسدادِ کرپشن کے اداروں میں موجود افسران سے درخواست ہے وہ اپنا کام مکمل ایمانداری سے انجام دیتے ہوئے ایسے افسران کو سخت سزا جو کرپشن میں ملوث ہوں تاکہ دوسروں کو عبرت حاصل ہو۔ (رابعہ شمس)
(rabiashams93@gmail.com)

.
تازہ ترین