• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی امیدواروں سے کشمیر مہم پر دستخط کرانے کا آغاز

برمنگھم (ابرار مغل) جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ نے مڈ لینڈ کے لیے پارلیمانی امیدواوں سے کشمیر مہم پر دستخط لینے شروع کردیے۔ پہلے دستخط کنزرویٹو پارٹی کے یارڈلے کے حلقے سے امیدوار چوہدری محمد افضل نے ممتاز کشمیری رہنما اور مسلم لیگ مڈ لینڈ کے صدر راجہ امجد خان کی رہائش گاہ پر کیے، جبکہ تحریکی وفد نے آزاد کشمیر اسمبلی میں اوورسیز کشمیریوں کے نمائندے راجہ جاوید اقبالMLAسے ملاقات کرکے برطانیہ بھر خصوصاً مڈ لینڈز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ برمنگھم میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد25مئی کو ہوگا، جبکہ26مئی کو لیڈز28مئی کو بریڈ فورڈ31مئی بری اور یکم جون کو ہیلی فیکس میں اجتماعات منعقد کرکے مقامی اور قومی سیاستدانوں کو مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا جائے گا۔ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے وفد نے راجہ جاوید اقبال سے ملاقات گے، جبکہ تحریک کے متعدد پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے میری صحت خراب ہونے کے باوجود برطانیہ واپس بھیجا، تاکہ تحریک آزادی کے اس نازک مرحلے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کیس برطانیہ اور یورپ میں پیش کرسکوں۔ انہوں نے راجہ نجابت حسین اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں تحریکی وفد نے راجہ امجد خان کی رہائش گاہ پر ایک خصوصی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوکر پاکستان نژاد پارلیمانی امیدوار برائے یارڈلے چوہدری محمد افضل سے تحریک کے پروگرام اور کشمیری عوام سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوکر تحریک آزادی کشمیر کو برطانوی پارلیمنٹ اور حکومت تک پہنچانے کا وعدہ کیا، جبکہ راجہ امجد خان، راجہ شاہ نواز کیانی اور دیگر مقامی عمائدین نے کہا کہ وہ پورے مڈ لینڈ میں تحریک کی دستخطی مہم کو چلانے میں بھرپور معاونت کریں گے اور برمنگھم میں ہونے والے کشمیر کانفرنس کے انعقاد میں بھی نہ صرف شریک ہوں گے بلکہ اپنے اپنے حلقہ اثر کے پارلیمانی امیدواروں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔ راجہ نجابت حسین نے راجہ امجد خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کی مسئلہ کشمیر پر تعاون اور سرگرمیوں میں شرکت پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین