• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن کا تنازع، یورپی یونین نے پولینڈ اور ہنگری کے خلاف کارروائی کی دھمکی دیدی

برسلز (نیوز ڈیسک)یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے مابین مہاجرین اور تارکین وطن کی منصفانہ تقسیم کے موضوع پر اختلاف رائے کے باعث برسلز نے اب پولینڈ اور ہنگری کو ان کیخلاف کارروائی کی دھمکی دیدی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مہاجرین کی تقسیم سے متعلق یہ یورپی معاہدہ اٹلی اور یونان میں پھنسے قریب ایک لاکھ 60ہزار تارکین وطن کو دوسرے رکن ممالک میں منتقل کرنے سے متعلق ہے یونین کے اعلیٰ عہدے داروں کے بقول پولینڈ، ہنگری اور آسٹریا وہ رکن ریاستیں ہیں جنہوں نے اب تک ان مہاجرین میں سے کسی ایک کو بھی اپنے ہاں قبول نہیں کیا۔ یونین کے مطابق اگر ان ملکوں نے اپنا موجودہ طرزعمل جاری رکھا تو جون میں ان کے خلاف یونین کے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے باقاعدہ کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین