• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتیں بریڈفورڈ کے مسائل حل نہیں کراسکیں، سلمیٰ یعقوب

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ)بریڈفورڈ ویسٹ کی آزاد امیدوار سلمیٰ یعقوب نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا، اس موقع پر ان کے الیکشن آفس میں دعائیہ تقریب کے بعد مقامی ہال میں کارنر میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس موقع پر سلمیٰ یعقوب نے کہا کہ بریڈفورڈ شہر میں بے شمار مسائل ہیں جسے حل کرنے کے لئے سیاسی جماعتیں ناکام ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ بریڈفورڈ میں 30ہزار لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، تعلیم اور ہیلتھ کا شعبہ تباہ ہوچکا ہے۔عوام سیاسی جماعتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے ووٹ کے ذریعے تبدیلی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ایشو پر سیاست کرتی ہوں اور صاف ستھری الیکشن مہم جاری رکھوں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام کی کثیرتعداد بڑی سیاسی جماعتوں سے متنفر ہوکر میری حمایت کررہی ہے۔ 8جون کو انشاءاللہ میں کامیابی حاصل کروں گا۔ تقریب میں چوہدری صدیق، عمران واحد، محمد حبیب، تعظیم ساویز اور دیگر جماعتوں کے نمائندوں نےشرکت کی اور خطاب کیا، اس موقع پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ دعائیہ تقریب میں نوجوان سکالر امام عاصم نے بھی شرکت کی اور سلمیٰ یعقوب کی کامیابی کےلئے خصوصی دعا کرائی۔ تقریب کی صدارت لطیف بھٹی نے کی جب کہ اس موقع پر چوہدری خادم حسین، وقار اعظمی، صابر نوشاد، شاہد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین