• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ ارشاد الاسلام اولڈہم کا سالانہ جلسہ آج ہوگا

اولڈہم ( غلام مصطفی مغل ) ادارہ ارشاد الاسلام گلاڈوک اولڈہم کا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات واسناد آج 20مئی 2017ء بروز ہفتہ بعد نماز ظہر زیر سرپرستی مولانا قاری عبدالرشید منعقد ہو گا۔ادارہ ارشاد الاسلام کے ناظم اعلی مولانا عادل فاروق کے مطابق امسال ادارہ سے دو طلباء نے حفظ قرآن کی تکمیل کی اور 21بچوں اور بچیوں نے ناظرہ قرآن مجید مکمل کیا جو سالانہ جلسہ میں والدین اساتذہ اور اکابر علماء و مشائخ کو آخری سورت پڑھ کر سنائیں گے جس کے بعد ان کو اسناد دی جائیں گی۔جب کہ ادارہ ارشاد الاسلام کے سالانہ امتحانات میں پوزیشنیں لینے والے طلباء و طالبات کو انعامات دیئے جائیں گے۔پاکستان کے معروف ثناء خواں قاری محمد آصف رشیدی حمد و نعت اور منقبت صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظام رضوان اللہ علیھم اجمعین اور خدمات اہلسنت والجماعت پر منظوم کلام پیش کریں گے،ہلال محمود انگریزی میں اور بزرگ عالم دین مولانا عبدالرشید ربانی آف ڈیوزبری،مولانا محمد اکرم آف ہڈرزفیلڈ اردو میںخطاب کے بعد خصوصی دعا کروائیں گے۔جلسہ کے انتظامات کی نگرانی مفتی مفتی محمد تقی،مولانا محمد حامد خان، مولانا محمد شفیق،مولانا محمد یونس خان،مولانا عمرفاروق، حافظ عامر فاروق، حافظ مصطفی عارف اور بھائی محمد طارق عثمانی کریں گے۔ جلسہ میں خواتین کے لیئے باپردہ انتظام موجود ہے۔ مقامی کونسلر شاہد مشتاق اور نو منتخب میئر آف اولڈہم کونسلر شاداب قمر بھی خصوصی شرکت کریں گے۔
تازہ ترین