• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر نتائج کیلئے تنظیم میں نوجوانوں کو متحرک کرنا ضروری ہے، محفوظ مغل

برمنگھم( نمائندہ جنگ) نوجوانوں کو تنظیم میں متحرک کرکے بہتر نتائج اخذ کیے جاسکتے ہیں، کسی بھی تحریک یا تنظیم میں جب نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرتے ہوئے فخر محسوس کرے تو کوئی شک نہیں کہ وہ تحریک اپنے مقصد میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکے، ان خیالات کا اظہار تنظیم مغلیہ برطانیہ کے کو آرڈینیٹر محفوظ مغل نے لیڈزبریڈ فورڈ کے بعد برمنگھم میں مختلف رہنمائوں محمد سعید مغل ایم بی، ای ، نوجوان متحرک رہنما مدثر بصیر، حاجی شریف مغل، مرزا اختر محمود، نائب مغل یاسر محمود خان اور دیگر سے ملاقاتیں کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا۔ محفوظ مغل نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں سرکردہ رہنمائوں پر مشتمل اہم اجلاس بلا کر ممبر سازی، تنظیم سازی کے علاوہ دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کرکے کسی حتمی نتیجہ پر پہنچا جائے گا۔ اس سلسلہ میں بزرگوں کی رہنمائی درکار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتنا بڑا پلیٹ فارم ہے کہ ہم آئندہ فلاحی کاموں سمیت تعلیم کے حوالے سے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بھی اٹھائیں گے۔
تازہ ترین