• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ائر لائن کا طیارہ روکنے پر بینبری کی کمیونٹی میں تشویش

بینبری(مریم فیصل)پاکستان انٹرنیشنل ائر لاینز کے طیارے اور عملے کو زیر تفتیش لانے پر برطانیہ بھر کی طرح بینبری کی بھی پاکستانی کشمیری کمیونٹی میں فکر و تشویش کی لہر ڈور گئی ۔ قومی ائر لائن کی سروس میںخرابی اور بڑھتے کرایوں کی شکایت کے باوجو بھی برطانیہ میں آبا دپاکستانیوں کی بڑی تعداد اسی کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتی ہے کہ اس کی براہ راست فلائٹس سفر کو آسان بنادیتی ہیں۔ لیکن کبھی اس کے طیاورںکا رخ موڑ دیا جاتا ہے اس لئے کمیونٹی فکر مند ہے کہ ایسا کیوںہو رہاہے ۔ بینبری سے نمائندہ جنگ سے بات کرتے ہوئے میمونیہ خاتون جو ابھی حال ہی میں ایسٹر کی چھٹیوں میںپاکستان سے واپس آئیں، کا کہنا تھا کہ یہ ہماری قومی ائر لائن ہے برسہا برس سے اسی سے سفر کر رہے ہیں لیکن اب ایسے بار بار زیر تفتیش لایا جارہا ہے یہ پریشان کن ہے۔سبطین جو سال میں دو بار ضرور پاکستان جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں جب سے برطانیہ آیا ہوں پی آئی ائے سے ہی سفر کرتا ہوں لیکن باقی ائیر لائنز کے مقابلے میں اسی کے طیارے رو کتے دیکھے ہیں اس پر پی آئی اے حکام کو غور کرنا ہوگا کہ مسئلہ کہاںہے ۔ جمال محمود جن کی فیملی پاکستان میں ہے انھوں نے کہا کہ میری فیملی برطانیہ آنے کے لئے اسی کی فلائٹ استعمال کرتی ہے اگر کبھی ایسامیری فیملی کے ساتھ ہوا تو بہت پریشانی ہوجائے گی اس لئے حکام سے یہی امید ہے کہ اس بارے میں کوئی ٹھوس قدم ضرور اٹھائیںگے۔عارف کےمطابق جہازسے ہیروئن برآمد ہونے کا مطلب ہے پی آئی اے حکام کو اندرونی تفتیش کے ذریعے ہی اصلی معاملے تک پہنچنا ہوگا ۔
تازہ ترین