• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کراچی کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا چاہتی ہے

لندن (پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اور یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد، جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر، سینئر نائب صدور مرزا خلیل اللہ، ڈاکٹر سرور، فرحان راجہ ویمن ونگ کی آرگنائزر نایاب باجی اور آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن زبیدہ خانم نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا جس طرح پولیس نے اپنے شہریوں پر ملین مارچ پر آنسوگیس لاٹھی چارج اور واٹرکینن کا استعمال کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی کی عوام کو وہ بنیادی حقوق نہیں دینا چاہتی جس کا آئین پاکستان میں پیپلزپارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے عوام سے وعدہ کیا تھا اور اسی آئین پاکستان کو بنیاد بناکرروٹی، کپڑا اور مکان کا کھوکھلا نعرہ دیا تھا۔ رہنمائوںنے کہا کراچی کو کچراکنڈی بنادیاگیا ہے، پاک سرزمین پارٹی عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلوا کر رہے گی، سندھ کے حکمراں اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مصطفیٰ کمال، رضاہارون، ڈاکٹر صغیر، حفیظ الدین اور دیگر رہنمائوں اور سیکڑوں کارکنان کو گرفتار کرکے پاک سرزمین پارٹی کو ڈرا دھمکا دیں گے تو یہ ان کی بھول ہے پاک سرزمین پارٹی کا ایک ایک رکن جذبہ حبوالطنی سے سرشار ہے۔
تازہ ترین