• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر جرم کا الزام ایم کیو ایم لندن پر لگا دیا جاتا ہے، ندیم نصرت

لندن (ودود مشتاق) ایم کیو ایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے لندن کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں مصطفی عزیز آبادی اور قاسم رضا کے ہمرا ہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ سٹی ہاؤسنگ پروجیکٹس میں قبضہ مافیا کی منفی سرگرمیوں کو چھپانے کےلئے ایم کیو ایم کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت کہیں بھی کوئی جرم ہو تو الزام ایم کیو ایم لندن پر لگا دیا جاتا ہے، جس سے غلط پیغام جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکار ہے، ایسے میں منفی ہتھکنڈوں کے بجائے ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں اور اسے انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کے تحت تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہیں گرفتار کرکے غائب کرنا معمول بن چکا ہے۔
تازہ ترین