• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روم ماسٹرز ٹینس، وینس ولیمز نے کونٹا کو شکست دے دی

روم (نیوز ڈیسک) روم ماسٹرز ٹینس میں امریکہ کی وینس ولیمز نے5سیڈ جوہانا کونٹا کو3-6,6-1اور 6-1سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اب ان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن گاربین مگوروزا سے ہوگا جنہوں نے جرمنی کی جولیا گوریجس کو7-5اور 6-4سے مات دی۔ ایسٹونیا کی کولیفائر اینیٹ کونٹا ویٹ کی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے ورلڈ نمبرون اینجلک کیربر کو زیر کرنے کے بعد اب16سیڈ کروشین مرجینا لوسک بارونی کو6-1اور 6-1سے قابو کیا۔ اب ان کا فائنل8میں مقابلہ رومانیہ کی6سیڈ سیمونا ہالیپ سے ہوگا جنہوں نے روس کی اناستاسیا کی کہانی کا4-6,6-1 اور 6-0سے اختتام کیا۔ ان سیڈڈ ڈاریا گاوریلووا نے روس کی سویٹلانا کزنٹسوا کو حیران کن طور پر 7-5,2-6 اور 6-4سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں قدم رکھے۔ دوسری جانب مینز سنگلز میں سربیا کے نووک جوکووک نے بوٹسٹا اگٹ کو6-4 6-4, سے زیر کیا، میلوس رائونک نے بریڈچ کو شکست دی۔
تازہ ترین