• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میں کفایت شعاری اقدامات کیخلاف عام ہڑتال

ایتھنز (نیوز ڈیسک)یونان میں کفایت شعاری اقدامات کے خلاف بدھ کو عام ہڑتال کی گئی جس سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہڑتال کی کال مختلف لیبریونینوں نے دی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے ایتھنز اور دیگر شہروں میں نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ کئی شہروں میں ٹریفک کا نظام متاثر رہا جبکہ خدمات کی فراہمی میں بھی تعطل آیا۔ ہڑتال کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں جس سے ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین