• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن: جھڑپ کے بعد ترک سفیر کی محکمہ خارجہ میں طلبی

واشنگٹن (جنگ نیوز) واشنگٹن میں ترک صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپ کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے ترکی کے سفیر کو طلب کیا ہے۔امریکی محکمہخارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن میں ترکی کے سفارت خانے کے باہر ہونے والے پر تشدد واقعہ کے بعد ترکی کے سفیر سردارکلق نےامریکہ کے نائب وزیر خارجہ تھامس شینن سے ملاقات کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان ہیتھر نورٹ نے کہا کہ "تقریر کی آزادی کا مناسب جواب تشدد نہیں ہے اور ہم ہر جگہ پر لوگوں کے آزادی اظہار کے حق اور پرامن احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ہر ممکن سخت انداز میں ترکی کی حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کر رہے ہیں۔ "
تازہ ترین