• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی پولیس نے 27 ہم جنس پرستوں کو گرفتار کر لیا

ڈھاکا (اے ایف پی) بنگلہ دیش کی پولیس نے ملکی دارالحکومت ڈھاکا کے نواح میں واقع علاقے کیرانی گنج میں چھاپہ مار کر 27 ہم جنس پرستوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے یہ ہم جنس پرست کیرانی گنج کے کیمونٹی سینٹر میں ہونے والی ایک تقریب میں شریک تھے۔ پولیس نے گرفتار ہونے والوں کی عمریں 27 سے 30 برس کے درمیان بتائی ہیں۔ خصوصی پولیس کے افسر جہانگیر حسین مٹوبار نے یہ بھی بتایا کہ چھاپے کے دوران گرفتاریوں کے علاوہ منشیات کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو ہم جنس پرستی کے جرم کا سامنا نہیں ہو گا لیکن غیرقانونی منشیات رکھنے کے الزام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین