• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی جنگی طیاروں کی امریکی ائیرفورس طیارے کی پرواز میں مداخلت

واشنگٹن (اےایف پی) امریکا کی بحر الکاہل میں متعین ایئر فورس کی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل لاری ہوج نے کہا ہے کہ چند روز قبل چینی لڑاکا طیاروں نے مشرقی بحیرہ چین کے اوپر  امریکی فضائیہ کے ایک طیارے کی معمول کی پراواز میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ امریکی فضائی فوج کی ترجمان نے اس چینی کارروائی کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے دوران بدھ کے دن چین کے دو ایس یُو تھرٹی فائٹرز طیاروں نے امریکی طیارے کی پرواز میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ امریکا کے مطابق اُس کا جنگی طیارہ بین الاقوامی فضائی علاقے میں تھا۔ امریکا نے سفارتی اور عسکری رابطوں کے ذریعے اپنا احتجاج بیجنگ حکومت کو پہنچا دیا ہے۔
تازہ ترین