• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے 10ماہ 19دن میں 9 لاکھ 84ہزار کے مقابلے میں 11لاکھ49 ہزار ٹیکس گوشوارے خصوصی مہم سے جمع کرالئے

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر نے رواں مالی سال 2016-17 کے پہلے 10 ماہ 19 دن میں ایک لاکھ64 ہزار 381 ٹیکس چور پکڑے ہیں اور ان کے سالانہ آمدن گوشوارے بمعہ اربوں روپے کے ٹیکس کے ساتھ جمع کرا لئے ہیں اسی عرصے میں ایف بی آر نے 11 لاکھ 49 ہزار 271 سالانہ ٹیکس گوشوارے وصول کئے جبکہ 2015-16 کی اسی مدت میں9 لاکھ 84 ہزار 890 ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے۔ ایف بی آر نے55 ہزار854 اشخاص جو ٹیکس چور تھے پکڑے ہیں اور ان سے 55 ہزار854 زیادہ گوشوارے بمعہ ٹیکس وصول کر لئے ہیں۔ اس طرح 4816 ٹیکس چور فرمیں پکڑیں اور ان سے اربوں روپے کا ٹیکس وصول کیا مذکورہ مدت میں 14711 ٹیکس چور کمپنیاں دھر لی گئیں اور ان سے کئی ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ 19 دن میں اشخاص نے 10 لاکھ71 ہزار 661 گوشوارے جمع کرائے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں9 لاکھ 15 ہزار 860 جمع ہوئے تھے۔ مذکورہ مدت میں10 ماہ 19 دن میں 45 ہزار 437 ایسوسی ایشنز آف پرسنز نے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں42 ہزار621 فرموں نے جمع کرائے تھے 26 ہزار 462 کمپنیوں کے مقابلے میں یکم جولائی 2016 سے 19 مئی 2017 تک30ہزار 173 کمپنیاں ٹیکس نیٹ میں لائی گئی ہیں۔
تازہ ترین