• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے اسپورٹس آفیسراور سکیورٹی گارڈ کا جیونیوز کے رپورٹر پر حملہ،دھکے دیئے

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) سی ڈی اے کے سپورٹس آفیسر چوہدری شہباز کی قیادت میں سکیورٹی گارڈ نے جمعہ کو نیشنل کرکٹ گرائونڈ ایف سیون میں کوریج کےلئے جانے والی جیونیوز کی ٹیم پر حملہ کر دیا اور سینئر رپورٹر ایاز اکبر یوسفزئی کو دھکے دیتے ہوئے پٹائی کر دی ۔ ایاز اکبر یوسفزئی کے مطابق جب وہ ایف سیون گرائونڈ پہنچے تو چوہدری شہباز ، عابد اور اس کے بیٹے عمر کیانی نے اپنےسکیورٹی گارڈ کےہمراہ انہیں گھیرے میںلے لیا اور دھکے دیئے ۔سیکورٹی گارڈ نے پستول تان کر خوفزدہ کرنے کی بھی کوشش کی ۔ جیونیوزکی ٹیم کرکٹ گرائونڈ کے تنازعہ کی کوریج کےلئے گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق شبیر احمد نامی ایک شخص کا سی ڈی اے کیساتھ گرائونڈ پر قبضے کے سلسلے میں تنازعہ چل رہاہے ،جب شبیر احمد کرکٹ گرائونڈ کےقبضہ کے سلسلے میں سول جج اسلام آباد نصیر احمد کا کڑکی طرف سے سی ڈی اے کے اقدام کے خلاف حکم امتناع لے کر ایف سیون گرائونڈ پہنچا جہاں عابد کیانی اور عمر کیانی نے اُسے دھکے دیتے ہوئے دھمکیاں دیں اور عدالت کے حکم امتناعی کی کاپی پھاڑ دی بعد میں سی ڈی اے کے سپورٹس آفیسر چوہدری شہباز اور گارڈ بھی اس دھکم پیل میں شامل ہوگئے اور میڈیا کوریج کیلئے جانیوالی جیونیوز کی ٹیم پر بھی حملہ کردیا،جیو نیوز کے سینئر رپورٹر ایاز اکبر یوسفزئی کو دھکے دیئے ۔اس ضمن میں جب شہباز چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون بند کر دیا ۔ صحافتی تنظیموں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جیونیوز کے رپورٹر سے بد سلوکی کرنے والوں کے خلاف سخت نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔ جب ایس پی سٹی زبیرشیخ سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے بتایا کہ جیو نیوزکے رپورٹر نے کارروائی کےلئے درخواست نہیںدی ،عدالت کے حکم امتناعی کے ساتھ قبضہ لینے کےلئے جانے والے شبیر کے خلاف عابد کیانی کے بیٹے عمر کیانی نے ناک کی ہڈی توڑنے کے الزام میںمقدمہ کےلئے درخواست دی تھی جس کا پمز سے طبی معائنہ کرایا گیا ہے جس پر میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں کارروائی ہوگی ۔
تازہ ترین