حب ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا لسبیلہ کینا ل سے پا نی چور ی کرکے کر اچی سپلا ئی کرنے والے متعدد واٹرٹینکر زاورغیر قانو نی ہا ئیڈرینٹس پر چھا پہ‘ متعدد واٹر ٹینکر ز تحویل میں لے لیئے اور واٹر ٹینکر ڈرائیور وں کو گرفتار کر لیا جبکہ ہا ئیڈرینٹس ختم کر دیئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الر حمن قمبر انی نے دورہ حب کے موقع پراچانک لسبیلہ کینا ل پر چھا پہ ما ر کارروائی کی جہا ں لسبیلہ کینا ل سے واٹر ٹینکر ز کے زریعے پا نی چوری کر کے کر اچی سپلا ئی کرنے والے متعدد واٹر ٹینکر زکو تحویل میں لے لیا ، علا وہ ازیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الر حمن قمبر انی نے تمام غیر قانونی ہا ئیڈ رینٹس کو ختم کر نے کی ہد ایا ت جا ری کیں اور متعدد ہا ئیڈرینٹس کو ختم کیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے انتظا میہ کو ہدا یت کی کہ لسبیلہ کینا ل کے قریب قائم تمام غیر قانو نی ہا ئیڈرینٹس کو ختم کیا جا ئے، واضح رہے کہ لسبیلہ کینا ل پر دفعہ 144کی تحت پا نی چور ی کر کے کرا چی سپلا ئی کر نے پر پا بند ی عائد کی گئی تھی‘بعد ازاں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الر حمن قمبر انی نے گو رنمنٹ گر لز ہا ئی اسکو ل حب میں قائم انٹر کے امتحا نی سینٹر کا دورہ کیا۔ قبل ازیں انہو ں نے جام میر غلام قادر گو رنمنٹ اسپتا ل حب کا بھی دورہ کیا جہا ں انہو ں نے تمام شعبہ جا ت کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں کی حا ضر ی چیک کی۔