• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں عید تک لو ڈ شیڈنگ ختم ،ہائی لاسزعلاقوں میں جاری رہے گی

لاہور( نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں عید تک بجلی کی لو ڈ شیڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ ہو گیا، تاہم ہائی لاسز والے دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت پانی و بجلی نے لیسکو کے کوٹے میں 700میگا واٹ تک اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے مسلسل چوتھے روز بھی شہری اور دیہی علاقوں میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رہی، تاہم کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہو گیا جس سے متعلقہ علاقوں میں چند گھنٹے بجلی کی فراہمی مکمل بند رہی ۔ بجلی کے کوٹہ میں 700میگاواٹ اضافہ ہونے کے بعد جمعہ کو بجلی کی سپلائی 3400میگا واٹ جبکہ طلب 3500میگا واٹ بتائی گئی ہے ۔
تازہ ترین