سیکرٹری خزانہ نے قرضوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے انکار کر دیا
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
May 20, 2017 | 12:00 am
سیکرٹری خزانہ نے قرضوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے انکار کر دیا

Todays Print

اسلام آباد (آئی این پی) سیکرٹری خزانہ نے ایک بار پھر قرضوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ کیلئے تیار ہیں۔ پانچ سال میں معاف کرائے گئے قرضوں کی تفصیل دینے کیلئے بند کمرے کا اجلاس بلایا جائے۔جبکہ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن نے سینیٹ آف پاکستان کو بعض اہم سوالات کے جوابات نہ دینے پر قائمہ کمیٹی استحقاق و قواعد و ضوابط میں باضابطہ طور پر معذرت کر لی۔ سیکرٹری دفاع نے کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ چمن سے ملحقہ پاک افغان سرحد کی صورتحال بارے جیسے ہی فوج سے تفصیلات ملیں گی کمیٹی کو آگاہ کر دیا جائیگا۔