• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف سےمرادعلی شاہ کی ملاقات،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پراحتجاج

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کیا گیا جبکہ خواجہ آصف نے جائز تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا،گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بار بار یادہانیوں اور دعوؤں کے باوجود سندھ بھر میں غیر اعلانیہ اور طویل لوشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے حتیٰ کہ واجبات ادا کیے جانے والے علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جو انتہائی قابل افسوس و مذمت ہے، انہوں نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر فوری نوٹس لے کر یہ مسئلہ حل کریں تاکہ سندھ کے عوام بھی بنیادی حق بلا کسی امتیاز کے اپنی مرضی اور ضرویات کے مطابق استعمال کر سکیں، وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی البتہ بجلی چوری اور واجبات ادا نہ کرنے والے علاقوں میں لوشیڈنگ ہو رہی ہے، کیوں کہ واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں کی جائے گی ۔
تازہ ترین