• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی وپانی فراہمی کے 2بڑے منصوبوں کی منظوری ،25ارب مختص

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے بجلی سے محروم ایک تہائی آبادی کو بجلی کی فراہمی اور تمام لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے دوبڑے منصوبے شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس کے لیے آئندہ  مالی سال کے بجٹ میں  25ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ،بجٹ میں کھیلوں کی ترقی ،وزیراعظم ہیلتھ پروگرام وانشورنس ا سکیم کیلئے 20، 20ارب رکھے گئے ہیں، توانائی سب کے لیے منصوبے کے تحت ساڑھے 12ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت ہر شخص تک بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گئے تاکہ ملک کی تمام آبادی کوبجلی تک رسائی ہو اور وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کے لیے بھی ساڑھے 12ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، آئندہ برس منشیات کی روک تھام کے لیے یونیورسٹیوں میں مہم شروع کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیا جائیگا ۔
تازہ ترین