| |
Home Page
پیر22 ربیع الاوّل 1439ھ 11 دسمبر2017ء
May 20, 2017 | 12:00 am
نواز شریف اور ٹرمپ کی باضابطہ ملاقات امریکی صدر کے شیڈول میں شامل نہیں ،اعزاز چوہدری

Todays Print

اسلام آباد (صالح ظافر) سعودی عرب کے شہر ریاض میں اتوار کو ہونے والی امریکا اسلامی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر اسلامی رہنمائوں کے ساتھ ایک چھت کے نیچے موجود ہوں گے۔ یہ کانفرنس ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نوازشریف کو ایک ساتھ مل بیٹھنے اور بات چیت کا موقع ملے گا۔ امریکی صدر اس موقع پر مسلم رہنمائوں سے خطاب بھی کریں گے۔ امریکا کیلئے پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے واشنگٹن سے بات چیت کرتے ہوئے دی نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر کےدرمیان ملاقات کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا لیکن ریاض روانگی تک امریکی صدر کے شیڈول میں باضابطہ ملاقات شامل نہیں ہے، شیڈول سے ہٹ کر غیر اعلانیہ ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔