کراچی میں گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری
| |
Home Page
جمعہ 27 رمضان المبارک 1438ھ 23 جون 2017ء
May 20, 2017 | 12:00 am
کراچی میں گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

Todays Print

کراچی(این این آئی)کے الیکٹرک کے دعوے، دھرے کے دھرے رہ گئے، شہری بدستور گرمی اور بجلی کی بندش کے عذاب میں مبتلا ہیں ۔کئی علاقوں میں تو گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔گلستان جوہر بلاک 8 ، گو لیما ر ، ناظم آباد، لیاقت آباد اور لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ رات شاہ فیصل میں بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔شاہ فیصل دو نمبر اور عظیم پورہ میں 10گھنٹے سے بجلی کی بندش پر علاقہ مکین بلبلا اٹھے اور ٹائرجلاکر کے الیکٹرک کی نااہلی کے خلاف احتجاج بھی کیا، شہریوں نے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔دوسری طرف ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔ کہیں بھی اضافی یا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔