• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی نا اہلی،بھارتی جاسوس سے متعلق اب قوم فیصلہ کریگی،خورشید شاہ

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ کلبھوشن کے معاملے پرحکومت کی نا اہلی نظر آ رہی ہے اور عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کیس کا فیصلہ پاکستان کیلئے بڑا دھچکا ہے، حکومت کی جانب سے عالمی عدالت میں وکیل نہ کرنے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں،اگر ملک کا وزیر خارجہ ہوتا توفیصلے کرتالیکن وزیراعظم نے وزارت اپنے پاس رکھی ہوئی ہے نوازشریف نے کلبھوشن کے معاملے پر اپنی ذمہ داری بھی پوری نہیں کی،بھارتی جاسوس سے متعلق اب قوم فیصلہ کریگی کیونکہ اس کا تعلق ملکی سلامتی سے ہے نیوز لیکس کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔جمعہ کواسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر حکومت کی نا اہلی نظر آ رہی ہے اور حکومت خاموشی سے بیٹھ کر کلبھوشن کو واک اوور دینا چاہتی تھی۔
تازہ ترین