• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرایجنسی میں بمباری، دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے تباہ، مہمند میں کرفیو

مہمند ایجنسی (نمائندہ جنگ)مہمند ایجنسی میں جمعہ کے روز کرفیو نافذ رہا۔ ایجنسی کی اندرورنی سڑکیں اور باجوڑ پشاورروڈ بند رہا۔مسافر وں کو مشکلات کا  سامنا، طلبا امتحانات دینے نہ جا سکے،موبائل اور پی ٹی سی ایل سروس بند ہونے سے رابطے معطل،میاں منڈی پی ٹی سی ایل ٹیلی فون سروس بھی معطل رہی ۔ دیگر علاقوں سے ملنے والی چیک پوسٹوں پر درجنوں گاڑیوں میں سوارسینکڑوں مسافر وں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مہمند ایجنسی میں  جمعہ  کے روز مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کی جاری  اعلامیہ کے مطابق جمعرات   کو رات 8:30  بجے سے جمعہ کے روز عصر چار بجے تک کرفیو نافذ رہا۔ اس دوران بازار، مین باجوڑ پشاور شاہراہ، سکول، مراکز صحت سمیت دیگر معمولات بند رہے۔ خیبر ایجنسی پر بمباری سے دہشت گردوں کے 3ٹھکانے تباہ ہوگئے،چلنے پھرنے پر پابندی سے لوگ  پورا  دن گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔جبکہ جمعہ کی صبح چھ بجے سے میاں منڈی  پی ٹی سی ایل ٹیلی فون سروس بھی تا حال بند ہے۔موبائل سروس پہلے ہی سے بند ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو کے دوران بعض علاقوں میں جاری سالانہ متحانات کے پرچوں سے طلباء جزوی طور پر متاثر رہے۔جبکہ کچھ علاقوں میں لیویز کے پاس اندراج کرنے والے طلباء کو پرچوں کے لئے یکہ غنڈ جانے اورتصدیق کے بعد ایمرجنسی مریضوں کو ہسپتال لے جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ یکہ غنڈ، مامد گٹ اور دیگر داخلی چیک پوسٹوں پر درجنوں گاڑیاں چار بجے تک روڈ کھولنے کا انتظار کرتے رہے ۔
تازہ ترین