• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان یونیورسٹی مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ مین کیمپس22مئی کو کھلے گا

مردان (این این آئی)مردان میں مشال خان کے قتل کے بعد سے بندعبدالولی خان یونیورسٹی مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗ یونیورسٹی کا مین کیمپس22مئی کو کھول دیاجائے گا۔یونی ورسٹی کھولنے کا فیصلہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا ۔ یونیورسٹی کا مین کیمپس22مئی، شنکرکیمپس 24مئی اور گارڈن کیمپس 25مئی سے کھلیں گے، عبدالولی خان یونیورسٹی 13اپریل کو مشال خان کے قتل کے بعد سے بند تھی۔
تازہ ترین