• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر پابندی لگی تو سڑکوں پر آئیں گے، شریف زرداری،اچکزئی، فضل الرحمٰن ، اسفندیارکمپنیاں حکومت کررہی ہیں، عمران خان

کوئٹہ(ایجنسیاں )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن نے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا‘ہرسال ایک ہزارارب روپیہ چوری ہوکر باہر جاتا ہے‘پہلے ایسٹ انڈیا کمپنی نے برصغیر کو لوٹا ،اب شریف لمیٹڈ کمپنیاں ملک کو لوٹ رہی ہیں ‘سوشل میڈیاپر پابندی لگی تو سڑکوں پر آئیں گے‘ملک میں شریف ‘زرداری‘اچکزئی ‘فضل الرحمن‘ اسفندیارکمپنیاں حکومت کررہی ہیں‘ کلبھوشن کا فیصلہ مری کی پہاڑیوں پر ہوا‘پاناماجے آئی ٹی شریف فیملی کے بیرون ملک مفادات کی بھی تفتیش کرے۔ وہ جمعہ کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ آج سے اڑھائی سوسال پہلے دنیا کا امیرترین خطہ برصغیر تھا‘برطانیہ نے ایسٹ انڈیا کمپنی بناکرہندوستان پر قبضہ کرلیا‘ایسٹ انڈیا کمپنی نے جتنا پیسہ برصغیر سے بنایا سب برطانیہ منتقل کر دیا‘اب بھی پاکستان میں کمپنیوں کی حکومت ہے‘ اب یہاں شریف لمیٹڈ کمپنی کا قبضہ ہے‘ سندھ میں زرداری کمپنی قابض ہے اور ادھرفضل الرحمن اینڈ کمپنی اپنے بھائیوں سمیت قابض ہے‘اس کے ساتھ ساتھ اچکزئی اور اسفند یار کی کمپنیا ں بھی قابض ہیں۔ یہ سب لوگ امیر سے امیر تر ہوتے جا رہے ہیں اور دوسری طرف غریب لوگ اور زیادہ غریب ہو رہے ہیں‘ہرسال پاکستان سے ایک ہزار ارب روپیہ چوری کر کے باہر بھیجاجاتا ہے‘ہمیں اپنا پیسہ بچانے کیلئے خود باہر نکلنا ہو گا۔ آئس لینڈ اور سائوتھ کوریا کی عوام اپنے حقوق کیلئے باہر نکلیں آپ لوگوں کو بھی اپنے حقوق کیلئے خود باہر نکلنا ہو گا‘نواز شریف کے ڈان لیکس کے معاملے کے بعد سے جس طرح کے کام ہیں قوم کو اس پر بالکل کوئی اعتماد نہیں ہے‘ نواز شریف پاکستان کے نہیں اپنے ذاتی مفادات کے پیچھے لگا ہوا ہے۔
تازہ ترین