• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، کل بھوشن کی پھانسی رکنے کیخلاف قرار داد پر ہنگامہ

لاہور (نمائندگان جنگ) پنجاب اسمبلی میں عالمی عدالت کی جانب سے بھارتی جا سو س کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے کے فیصلہ کے خلاف قرار داد مذمت پیش ہونے پر حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہنگامہ ہو گیا ،اپوزیشن ارکان نے گو نواز گو، گو کلبھوشن گو، شیم شیم کے نعرے اور ڈیسک بجاکر شدید احتجاج کیا ،  شدید ہنگامہ آرائی کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی سہ پہر تک ملتوی ہو گیا۔ پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے سپیکر سے استدعا کر تے ہوئے کہا کہ وہ کلبھوشن یادیو کی سزا ئے موت روکنے کے خلاف قرار داد مذمت پیش کرناچاہتے ہیں لہذا معمول کی کارروائی معطل کر کے قرار داد پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
تازہ ترین