• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ایکٹ منظور کئے بغیرپولنگ عملے کی تربیت نہیں کی جاسکتی ،الیکشن کمیشن

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) عام انتخابات 2018ء کے لئے 7لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا نظام مجوزہ الیکشن ایکٹ 2017ء کی منظوری کے بغیر شروع نہیں کیا جاسکتا۔ پنجاب و بلوچستان میں انتخابی فہرستوں کا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف ،سندھ ،خیبرپختونخوا میں بھی  متعارف کرایا جائیگا ،اس وقت تک الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018ء  کیلئے 7 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا آغاز نہیں کر سکتا۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضاکی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں ممبروں الیکشن کمیشن سمیت سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن فدا محمد اور دوسرے سینئر افسروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں عام انتخابات 2018ء کیلئے الیکشن  میٹیریل  کی خریداری اور پولنگ عملے کی تربیت  کیلئے انتظامات پر بات چیت کی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ بہترین  کوالٹی کے الیکشن میٹیریل کی خریداری  کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین