• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس، جے آئی ٹی میں نوازشریف کے قریبی عزیز جاوید شفیع کا بیان قلمبند

اسلام آباد(آئی این پی)پاناما کیس کی تحقیقات  کیلئے قائم جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیز میاں جاوید شفیع کا بیان ریکارڈ کر لیا ، یہ بیان حدیبیہ پیپرز ملز کیس کے ریکارڈ کی روشنی میں قلمبند کیا گیا ہے دوسری طرف نیب نے جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپرز ملزکیس کے ریکارڈ کے ساتھ اس کیس سے متعلق عدالتی فیصلے اور اپیل نہ کرنے سے متعلق ریکارڈ بھی فراہم کیا، ذرائع کے مطابق جمعہ کوپاناما کیس کی تحقیقات  کیلئے قائم جے آئی ٹی کا اجلاس وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا کی زیر صدارت ہو ا، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیز میاں جاوید شفیع کا بیان ریکارڈ کیا ہے ،جے آئی ٹی کے تمام ارکان نے میاں جاوید شفیع سے سوالات پوچھے ، ذرائع کے مطابق نیب نے جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپرز ملزم کیس کے ریکارڈ کے ساتھ عدالتی فیصلوں کی نقول بھی فراہم کی ہیں جبکہ اس کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب کی طرف سے اپیل نہ کرنے سے متعلق سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا کی قانونی رائے بھی جے آئی ٹی کے سپرد کی گئی ہے۔
تازہ ترین