• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کو عملاً فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا،میر واعظ عمر فاروق

کراچی(جاوید رشید)کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ  عمر فاروق نے کہاہے کہ کشمیر کو عملاً ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔یہاں کے عوام اور قیادت کو تحریک سے وابستگی کی بنا پر گھروں ،تھانوں اور جیل خانوں میں مقید کیا جاتا ہے ۔طاقت ، تشدد اور فوجی جمائو کے بل پر ہماری جائز آواز کو دبایا جارہا ہے حتیٰ کہ ہمیں اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سے بھی روکا جارہا ہے ۔دوران نظر بندی میرواعظ نے ٹیلیفون کے ذریعہ نماز جمعہ سے قبل مرکزی جامع مسجد سرینگرکے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے یہ بندشیں ، قدغنیں، رکاوٹیں، جیل  نہ تو ہم کو ڈرا سکتے ہیں اور نہ اپنے جائز موقف سے دستبرداری کرنے پر مجبور کرسکتے ہیں ۔
تازہ ترین