• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈنگ نہ ہونے پر تھرکول یوسی پروجیکٹ بند،370ملازمین کو فارغ

اسلام کوٹ(عبدالغنی بجیر)فنڈنگ کی عدم دستیابی پر تھرکول یوسی پراجیکٹ بند ,370ملازمین فارغ .8میگاواٹ بجلی پر 3.ارب خرچ کئے گئے مگر نتائج نہیں مل سکے۔ذرائع تفصیلات کے مطابق تھر کول بلاک 5 پر نامور سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا تھر کول انڈر گرائو نڈگیسیفکیشن پراجیکٹ (یو سی جی ) فنڈنگ نہ ہونے کے باعث بند ہو گیاہے،بجٹ کی فراہمی کےطویل انتظار کے بعد گزشتہ روز 370ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اربوں روپے کی لاگت سے تیار کئےگئے کوئلے کے کنویں اور دیگر انفرااسٹرکچر تباہ ہو جائے گا،زیر زمین کوئلہ کو جلا کر گیس بنانے کا یہ ملک کا پہلا منصوبہ تھا .جس کا آغاز 2008میں 10.ارب روپےکی لاگت سے ایک سو میگا وا ٹ بجلی بنانے کے لئے کیا گیا تھا بعد ازاں اس کی لمٹ 8میگا وا ٹ کر دی گئی تھی ۔
تازہ ترین