• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد زئی ،کسٹم اہلکار کے گھر اور گاڑی پر یکے بعد دیگر تین بم دھماکے

پشاور( نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقہ داؤدزئی میں محکمہ کسٹم کے اہلکار محمد یونس کے مکان اور گاڑی پر15منٹ کے اندر یکے بعد دیگرے 3بم دھماکے ہوئے، دھماکوں کے نتیجہ میں گھر اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے لین دین کا شاخسانہ ہوسکتے ہیں ، جمعہ کی صبح نماز فجر کے بعد محکمہ کسٹم کے اہلکار محمد یونس ولد یوسف ساکن غنی خان کلی کے مکان کے باہر نامعلومشدت پسندوں کی جانب سے نصب بارودی مواد  دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں مکان کی گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوادریں اثناءچند منٹ کے وقفے سے گھر کے باہر کھڑی محمد یونس کی گاڑی کے قریب دوسرابم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق دھماکوں کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئی تو اس دوران راستہ میں پولیس موبائل وین کے قریب تیسرا دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ ٹائم ڈیوائس جبکہ دیگر 2دھماکے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کئے گئے جن میں 33کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔محکمہ انسداد دہشت گردی نے دھماکوں کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔، پولیس ذرائع کے مطابق 2012 میں محمد یونس کے والد بھی ایک آئی ای ڈی بم دھماکےمیں  جاں بحق ہوئے تھے ۔
تازہ ترین