• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غداری کیس، خصوصی عدالت نے مشرف کی جائیدادوں کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) خصوصی عدالت نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف دائر سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے جائیدادوں کے حوالہ سے نا مکمل رپورٹ کومستردکرتےہوئے آئندہ سماعت تک ملزم کی جائیدادوں کی تمام تر تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ آئندہ سماعت پر ڈی ایچ اے لاہور اور کراچی کے ڈائریکٹر جنرلز/ ایڈمنسٹریٹر ز کو ملزم کی جائیدادوں کی تفصیلات کے ہمرا ہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے اورکیس کے پراسیکیوٹر کو تبدیل کرنے سے متعلق شاہد اورکزئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزم کوہرحال میں عدالت کے روبروپیش ہونا ہوگا ، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے جمعہ کے روز ملزم پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی تو وفاقی وزارت داخلہ کے حکام نےرپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم پرویز مشرف کی کل 7 جائیدادیں تھیں، تاہم ملٹری لینڈ اورجی ایچ کیو سے ملزم کی جائیدادوں کے حوالے سے جواب کا انتظار ہے، ۔
تازہ ترین