• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا روزہ 28 مئی کوہونے کا قوی امکان ہے، ماہرین فلکیات

لاہور(مانیٹر نگ سیل) ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 27 مئی کی شب نظر آئے گا اور پہلا روزہ 28 مئی بروزاتوار ہونے کا قوی امکان ہے۔ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 26 مئی کی شام پاکستان میں چاند نظر نہیں آئے گا۔  رمضان المبارک  1438 ہجری کا چاند 25 اور 26 مئی کی درمیانی شب 12 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور چاند نظر آنے کے لئے اس کی کم از کم عمر 19گھنٹے جب کہ سورج اور چاند کے غروب کا درمیانی فرق 40 منٹ ہونا ضروری ہے لیکن 26 مئی کی شام سورج 7 بج کر 15 منٹ پر غروب ہوگا اور اس وقت اس کی عمر 18 گھنٹے 55 منٹ ہوگی جو مقررہ عمر سے کم ہے لہذٰا 26 مئی کی شام پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آئے گا ۔
تازہ ترین