اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں چار گواہوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 گواہوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ، عدالت نے23 مئی کو گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم کی تعمیل کر کے گواہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، کہتے ہیں تو طیبہ کا بیان قلمبند کر لیتے ہیں۔راجہ خرم علی خان نے چوہدری ظہور ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کر لیں ، 23 مئی کو گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔