• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں درخت لگانے کے پروگرام میں اربوں کی خوردبرد کا الزام

کراچی (ٹی وی رپورٹ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے ایک ارب درخت لگانے کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر خورد برد کے الزامات عائد کیا ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹرمہرتاج روغانی کی صدارت میں ہوا۔اپوزیشن رکن جعفرشاہ کے سوال پر بتایا گیا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت صوبے میں اب تک 85کروڑ 30لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں،جس پر 7 ارب 13 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔صوبائی وزیرشاہ فرمان نے سابق اے این پی حکومت پر جنگلات کاٹنے کا الزام لگایا تو اے این پی کے جعفرشاہ نے الزام لگایا کہ بلین ٹری منصوبے میں اربوں روپے خورد برد کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین