• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اوربھارت مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کریں، چین

بیجنگ(صباح نیوز)چین نے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل پر زوردیاہے۔ گزشتہ روزبیجنگ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چو ائنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدا ر ی منصوبے سے مسئلہ کشمیر پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط میں اضافے اور خطے کے ملکوں کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔
تازہ ترین