• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم اورزیادتی کے خلاف آواز اٹھاتا رہوں گا، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاک سرزمین پارٹی کے عوامی مسائل کے حل کیلئے جاری احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے کی تیاری کاآج (جمعہ )کو باقاعدہ آغاز کردیاگیا‘اس سلسلے میں پی ایس پی کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے پہلے روز پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد سپرمارکیٹ ،نیو کراچی سندھی ہوٹل اور ناظم آباد گول مارکیٹ کادورہ کیا وہاں پر موجود لوگوں نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔ اس مو قع پرعوام اور تاجربرادری سے گفتگو کر تے ہوئےسید مصطفی کمال نے کہاکہ میں اس ظلم اور زیادتی کے خلاف آخری سانس تک آواز اٹھاتا رہوں گا‘ میں اور میرے کارکنان اپنے لوگوں کو پیاسا مرتے نہیں دیکھ سکتے اگر میرے بچوں کو پانی نہیں دوگے تو ہم سڑکیں بھی بندکریں گے اوریہ شہربھی بند کریں گے لیکن ناکوئی گولی چلے گی نا کوئی پتھرچلے گا‘میں اپنے شہر کے بچوں کو جاہل بنتا نہیں دیکھ سکتا‘انہوں نے عوام کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ کراچی والو تیاری کرلومیں بہت جلد لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔میں حکمرانوں کو کہتا ہوں کے تم میرے لوگوں پر بربریت کر کے ہمیں دبانا چاہتے ہو جس میں تمہیں ناکامی ہوگی اور آج اس شہر میں بسنے والی تمام اکائیاں ایک جھنڈے تلے جمع ہوگئی ہیں جس سے ظالم اور جابر حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘ اب اس شہر کا وارث آگیا ہے جو نہ ان کوپانی کے لئے بلکتا دیکھے گا اور نہ ہی یہاں کے بچوں کو تعلیم سے محروم ہوتا دیکھے گا‘ابھی سندھ گورنمنٹ نے صرف ایک ٹریلر دیکھا ہے ابھی پوری فلم باقی ہے جو حکمران یہ سمجھ رہے تھے کہ شاہراہ فیصل پر ہمارے لوگوں پر ظلم کی انتہا کر کے ہمیں ڈرا دیں گے وہ دیکھ لیں اب یہ احتجاج اس شہر کی گلی، گلی میں پھیلے گا۔
تازہ ترین