• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغر فرہادی نے کانز فلمی میلے کے دوران اپنا آسکر ایوارڈ وصول کر لیا

پیرس (ایجنسیاں) ایرانی ہدایتکار اصغر فرہادی کوکانز فلمی میلے کے دوران ان کاآسکر ایوارڈ دیدیا گیا۔اصغر فرہادی نے رواں سال اپنی فلم”دی سیلز مین‘پر بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا آسکر جیتا تھا تاہم وہ امریکی سفری پابندیوں کی وجہ سے اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت نہ کر سکے تھے۔انھیں کانز فلمی میلے میں آسکر ایوارڈ سے نوازنے کے لئے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسزکی نمائندہ مرڈیتھ شیا خصوصی طور پر کانز میں شریک ہوئیں اور انہوں نے اکیڈمی کی صدر شیرل بون کا پیغام پڑھ کر سنایا۔اصغر فرہادی کا ایوارڈ ان کے نمائندوں نے ان کا پیغام سنانے کے بعد وصول کیا۔
تازہ ترین