• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 19 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز  اور پولیس  نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 19 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات اور متعدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا،اور علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی ،اس دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مقدار  میں منشیات اور متعدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں  ،حراست میں لئے گئے افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے،علاوہ ازیں پاکستان رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں منگھوپیر ،گلشن معمار ،اور سپر مارکیٹ میں چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،رینجرز ترجمان کے مطابق منگھوپیر میں ملزم محمد شہریارکی نشاندہی پر اسکی دکان سے 4پستول برآمد کر لیں،ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے اور غیر قانونی اسلحے کی ترسیل میں ملوث رہا ہے ،گلشن معمار میں کارروائی کر کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سید محمد حس جلال کو گرفتار کیا، ملزم شہریوں سے موبائل فون چھیننےاور خرید و فروخت سمیت دیگر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے ،سپر مارکیٹ کے علاقے میں رینجرز نے چھاپہ مار کر دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اسن کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی ملزم عمران اور امان بخش علاقے میں منشیات فروشی کے کے گھناونے کا روبار میں ملوث ہیں۔  
تازہ ترین