• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولیا ء اللہ نے بقائے انسانیت کا درس دیا، ثروت اعجا زقادری

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجا زقادری نے کہاہے کہ اولیا ء اللہ نے ہمیشہ قرآن و سنت کی بالا دستی اور بقائے انسانیت کا درس دیا ،صوفی ازم پوری دنیا میں قیام امن کی ضمانت ہے۔عالمی طاقتیں اسلحہ کی دوڑ سے نکل کر دنیا بھر میں جہالت،غربت اور بے روز گاری کے خلاف جد و جہد،انسانی حقوق کی تنظیمیں ظلم کے خلاف غیر جانبدارانہ آواز بلند کریں،  کشمیر،فلسطین،عراق،شام،افغانستا ن سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو تنہائی کا شکار نہیں ہونے دیں گے،مسلم امہ کو چاہئے کہ وہ آپسی اختلافات کو بھلا کر کفار کے خلاف خود کو منظم کریں،نوجوان نسل کو مذہبی اور سیاسی گروہ بندیوں میں ڈالنے کی بجائے دین کے ساتھ ساتھ عصری علوم اور سائنسی مہارت بھی حاصل کرنا ہو گی،مسلمان ریاستوں کے سر براہان کو چاہئے کہ وہ کشمیر ،فلسطین،عراق ،شام اور افغانستان کے مسلمانوں کے خلاف جاری اہل کفار کی بربریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،  صوفیہ کی تعلیمات سے معاشرے میں در گزر ،امن ،محبت اور رواداری کا پیغام مضمر ہے۔
تازہ ترین